data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب الریاض میں پاکستان پیپلز پاڑٹی گلف کے نائب صدر مشتاق بلوچ بھٹو کی جانب سے شہداء ( اے پی ایس ) پشاور کی گیارہویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی افراد نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق بلوچ بھٹو کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پاکستان کی تاریخ کا ایک المناک باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا شہداء کی قربانیاں ہماری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں شہداء کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تعلیم ، امن ، اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا قربانیوں کی اس عظیم داستان کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا مشتاق بلوچ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آج یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو محفوظ، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان دیں گے جہاں قلم کی طاقت بندوق سے زیادہ مضبوط ہو قوم کی اصل طاقت اس کے نوجوان ہیں اے پی ایس کے شہدا کی قربانی ہمیں حوصلہ ، استقامت اور امید کا سبق دیتی ہے شہداء کے مشن کو پورا کرنے کیلئے ہر سطح پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ان شاء اللہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،، ملک ناظم علی ، ہدایت اللہ ، حیدر علی ، قریب اللہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ سانحہ ( اے ایس پی ) کے شہداء کا لہو ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ خوف ، نفرت ، اور انتہاپسندی کے اندھیروں کو تعلیم ، شعور اور اتحاد کی روشنی سے شکست دی جا سکتی بہادر پاکستانی قوم نے اپنے مستقبل کو ارض مقدس پر نچھاور کیا اسکول میں طالب علموں پر اندھا دھند فائرنگ سفاکیت کی انتہا تھی تقریب کے آخر میں شہداء اے پی ایس کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

سید مسرت خلیل سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مشتاق بلوچ بھٹو اے پی ایس

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو