سال 2025، سرکاری ملازمین کے احتجاج، دھرنے اور ہڑتالیں ناکام رہیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
راولپنڈی:
سال 2025ء سرکاری ملازمین، اساتذہ کے لیے مایوس کن رہا، سال بھر مطالبات کیلیے کلرک، کلاس فور ملازمین، اساتذہ ،خواتین ڈنگی اسٹاف سڑکوں پر دھرنا دیتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین احتجاج کرتے قلم چھوڑ ہڑتال کرتے لاٹھیاں ،شیلنگ واٹر کینن گن سے پانی شیلنگ کا شکار رہے اور تھانہ جیل کی بھی یاترا کرتے رہے لیکن کوئی مطالبہ بھی نہیں منوا سکے۔
اب زبانی کلامی ہڑتالوں تک محدود ہوگئے،گروپوں میں بٹ گئے، حکومت کے حامی ملازمین چند مراعات لیکر خود کو بچا کر ملازمین تحریک ناکام کرگئے۔
مزید پڑھیںاساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلیے موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ
پشاور: اساتذہ کے پختونخوا حکومت کیساتھ مذاکرات ناکام، احتجاج شدت اختیار کر گیا
مظاہروں کے باوجود کنٹریکٹ سسٹم مکمل ختم ہوگیا۔ 2025 میں 44 سرکاری اداروں میں ایک بھی ریگولر بھرتی نہیں ہوئی، چھانٹیوں ریشنلائزیشن 15 ہزار سکولوں،71 کالجز کی نجکاری سے بے روزگاری بڑھ گئی۔
اندرون خانہ مکمل معاہدہ کرکے اساتذہ کلرکوں کی یونینوں کی صرف 300 تعداد بھرپور مالی معاشی فائدہ اٹھا گئی، ان اساتذہ کلرکوں کوفل پنشن مراعات ساتھ ریٹائر کیا جائے گا، گزشتہ تین سال میں اساتذہ تنظیموں کے 61 گروپ بنے،کلرکوں کے بھی متعدد یونین گروپ بن گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔