کمشنر سیسی کا سکھر میں اسپتال و ڈسپنسریوں کا اچانک دورہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251229-06-4
کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن، ہادی بخش کلہوڑو نے اچانک سکھر سرکل، سیسی سکھر پولی کلینک اسپتال اور سیسی سکھر ڈائریکٹوریٹ کا سرپرائز وزٹ کیا، دورے کے موقع پر قائم مقام چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر توقیر احمد سومرو، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن بخش رند، ڈائریکٹر سکھر ڈائریکٹوریٹ عابد پہنور کے علاوہ سرکل، اسپتال اور ڈائریکٹوریٹ کے دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔کمشنر سیسی نے دورے کے دوران سینٹرل میڈیکل اسٹور، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، او پی ڈی اور وارڈز کی مجموعی صورتحال، صفائی و ستھرائی کے انتظامات اور دفتری نظم و نسق کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے کمشنر سیسی کو درپیش مسائل اور دیگر امور سے آگاہ کیا، جس پر کمشنر سیسی نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اور جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر سیسی نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران و عملے کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید مستعدی، دیانت داری اور خلوص کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کی۔آخر میں کمشنر سیسی نے مجموعی انتظامات اور کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور سندھ سوشل سیکورٹی کی بہتری کے لیے کیے جانے والے حالیہ اقدامات پر عملدرآمد کو مزید مؤثر، منظم اور تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار