NLFحیدرآباد کی سوئی گیس کمپنی کی ناجائز منافع خوری کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر عہدیداران نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے غریبوں کی جیبوں پر فنکارانہ ڈاکہ ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی نا جائز منافع خوری قرار دیا ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا بلوں کی ترسیل میں تاخیری ہتھکنڈے استعمال کرنے کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے لیکن گزشتہ کئی ماہ سے بلوں کی ترسیل اور آخری تاریخ میں ایک دو دن سے زیادہ قفہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے بل مقررہ تاریخ پر جمع نہیں ہوتے اور آخری تاریخ گزرنے کے بعد جرمانہ کے ساتھ بل جمع کروانا پڑتا ہے اور یونٹ نمبر11 میں جو پوسٹ آفس ہے وہ صبح 9بجے کھلتا ہے اور 2بجے کے بعد بل وصول نہیں کیے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں غریب شہری ادائیگی کی آخری تاریخ گزرجانے کے بعد اصل بل سے زائد رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں جو عملاً غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔ ان رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بلوں کی اس طرح ترسیل کو یقینی بنائے کہ بل موصول ہونے اور آخری تاریخ میں کم از کم 5سے 6دن کا وقفہ ہونا لازمی ہو اور جو پوسٹ آفس ہے اس کو 4 بجے تک بل وصول کرنے چاہیے جبکہ ایسا نہیں ہوتا وہ 2بجے کے بعدبل جمع کرنا بند کردیتے ہیں۔ لہٰذا سوئی سدرن گیس کے حکام بالا اس طرف توجہ دیتے ہوئے غریب محنت کشوں کو جو پہلے ہی اس مہنگائی کے عالم میں شدید پریشان ہیں بل کی ادائیگی وقت پر ادا کر سکیں اور جرمانے سے بچ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوئی سدرن گیس کمپنی آخری تاریخ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :