بی پی ایل‘ ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ کو دل کا دورہ‘ جانبر نہ ہو سکے
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سلہٹ (صباح نیوز) بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے راج شاہی واریئرز اور ڈھاکا کیپیٹلز کے درمیان کھیلے گئے میچ سے کچھ دیر قبل ڈھاکہ کیپیٹلز کے کوچ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی پی ایل میں شامل فرنچائز ڈھاکا کیپیٹلز کے 59 سالہ اسسٹنٹ بولنگ کوچ محبوب علی ذکی میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کراتے ہوئے اچانک چکرا کر گر پڑے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ 1966ء کو پیدا ہونے والے محبوب علی ذکی بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے اسپیشل بولنگ کوچ تھے۔ وہ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے گیم ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں بطور پیس بولنگ کوچ خدمات انجام دے رہے تھے۔ محبوب علی ذکی نے متعدد معروف کھلاڑیوں کی کوچنگ کی۔ دریں اثنا بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے محبوب علی کی اچانک رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیپیٹلز کے محبوب علی
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔