سی ایم انسپکشن ٹیم کا ٹی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویجی لینس ویژن کے مطابق سی ایم انسپکشن ٹیم نے اچانک ٹی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال کا دورہ کیا۔صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں و تیمار داروں سے سہولتوں کے بارے میں گفتگو کی۔انسپکشن ٹیم نے ماں کے کمسن بچے کو نیبولائز کرنے کے واقعے پر بھی نوٹس لیا۔ ٹیم نے اسپتال کے بیسمنٹ میں میڈیسن وئیر ہائوس، او پی ڈی، فارمیسی اور ایمرجنسی میں ضروری ادویات کی دستیابی اور مسلسل اعلانات کا جائزہ لیا۔انسپکشن ٹیم نے اسپتال کے احاطے میں پولیس سہولیات، لیبارٹری ٹیکنیشن سے بات چیت، اسٹیچر اور ویل چیئر کی فراہمی، کارڈیک یونٹ، ایکسرے، الٹراسائونڈ اور ای سی جی مشین کے آپریشن بھی چیک کیے۔ ٹیم نے ڈی ایم ایس، فیملی فزیشن، گائناکالوجسٹ اور دیگر ڈاکٹرز کی حاضری اور مریضوں کے ساتھ ان کے رویے کا بھی مشاہدہ کیا۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے ٹی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال کے معائنہ کے بعد خدمات اور سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسپکشن ٹیم نے
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔