حیدرآباد میرپور خاص ہائی وے پر موت کا کھیل جاری، انتظامیہ خاموش
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251229-11-7
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)حیدرآباد میر پور خاص ہائی وے پر موت کا کھیل انتظامیہ خاموش تماشائی مسافر پریشان دو بائیکرکھڑی کار اور ہائے کی دیوار سے ٹکرا گئے شدید زخمی تفصیلات کے بعد حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر باغ بی بی فاطمہ کے قریب حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بائیکرز نے ریس کا مقابلہ منعقد کیا جس کی وجہ سے ہائے وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی سے گزرنا پڑا اور مسافروں نے اپنی گاڑیاں انھیں دیکھ کر سڑک کے کنارے پر کھڑی کردی واضع رہے اس ہائے کے دونوں کنارو ں پر نہریں موجود یں جس کی وجہ سے گاڑی کو اگر زراسی نیچے اترے تو وہ نہر میں جاگرے گی اور اس طرح کے کیے حادثے ہو چکے ہیںبائیکرز کا یہ مقابلہ ہائے کے میرپوخاص آنے اور جانے والے دونوں راستوں پر منعقد ہوا اس مقابلے کے دوران انتظامیہ بالکل منظر سے غائب نظر آئی جب کہ اس ہائے پر چند قدم کے فاصلے پر اسٹنٹ کمشنر کا آفس راہوکی تھانہ ٹنڈوجام تھانہ اور ریس کے آغاز پر ٹنڈو یوسف تھانہ موجود ہے اور اسی ہائے پر سینئر صوبائی وزیر شر انعام میمن کا راول ہاوس بھی موجود ہے جس کی وجہ سے اس ہائے کہ خاص طور پر ٹنڈوجام تک اس کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔