محراب پور: ٹریفک حادثے میں 11افراد زخمی، متاثرین میں 2بچے بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251229-11-13
محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثے میں 11 افراد زخمی،متاثرین میں 5 مرد، 3 خواتین اور دو بچے شامل، اسپتال منتقل، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں گچیرو بائی پاس لنجار ہاؤس کے پاس مسافر وین تیز رفتاری کے باعث اچانک سے رکنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، اس خوفناک تصادم میں سامنے بیٹھے ہوئے مسافربری طرح سے وین میں پھنس گئے جنہیں گاڑی کاٹ کر نکالنا پڑا، مورو پولیس کے مطابق زخمیوں میں شاہ محمد، محمد انیس، محمد فاروق، عبد الرء وف، محمد رفیق، محمد توفیق، مسمات ساجدہ، مسمات ماجدہ، مسمات نصرا، محمد حسین اورزاہد اقبال شامل ہیں جنہیں مورو اسپتال منتقل کر دیا ہے ایک زخمی کو حالت نازک ہونے پر نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیاہے، حادثے کا شکار افراد عباسی اور انکا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے جو ٹنڈو آدم سے لاڑکانہ کیلئے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔