وزیر مینشن کھارادر میں واقع قائداعظم کی جائے پیدائش پر تقریب
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوم قائداعظم 25 دسمبر کے موقع پر وزیر مینشن کھارادر میں واقع قائداعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش پر ایک پروقار تقریب کیا گیا۔ تقریب کے دوران پرچم کشائی کی گئی اور قائداعظم محمد علی جناح کی 149ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔تقریب میں تاجر رہنماؤں، سماجی شخصیات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور معروف پاکستانی کرکٹر شعیب محمد نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف پاکستانی کرکٹر شعیب محمد اور اسسٹنٹ آرام باغ منتہٰی اظہر کمشنر تھے۔ تقریب میں آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چیئرمین کاغذی بازار تاجر اتحاد یعقوب بالی، چیئرمین زاہد امین، جنرل سیکریٹری محمد احمد شمسی، اسماعیل لالپوریہ، چوہدری ایوب، ناصر مکانی ، ایس ایس جی کمانڈو سید شاہد ،قائداعظم برتھ پلیس کے کسٹوڈین منیر حسین خیال، پیپلز پارٹی کے رہنما آصف جوجی ،سید معاذ جعفری ،عاطف نورانی ،عبدالستار گھانچی ،محمود چوہان ،عرفان ولی محمد ، فیصل عبد الغفار میمن سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی محمد شعیب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش پر بطور مہمان خصوصی موجود ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی جدوجہد کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائداعظم محمد علی جناح
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو