وفاقی وزیرِاحسن اقبال نے قائداعظم کے 150ویں یومِ پیدائش کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال چوہدری کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے 150ویں یومِ پیدائش کی قومی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار تقریب جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اس تاریخی تقریب میں سینئر سیاسی قیادت، نامور شخصیاتِ فن جن میں احسن خان اور سروت گیلانی شامل تھیں ممتاز اسکالرز، نوجوان نمائندگان اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد بانی پاکستان کی حیات، وژن اور لازوال جدوجہد پر غور و فکر کرنا تھا۔تقریبات میں طارق فاطمی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر سمیت دیگر معززین اور اعلی سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ استقبالی کلمات کے بعد قائداعظم کی زندگی اور قیادت کے اہم سنگِ میل اجاگر کرنے والی ایک خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ پروگرام میں اڑان پاکستان ترانہ اور نوجوانوں پر مشتمل مائی قائد ویڈیو پیغام بھی پیش کیا گیا، جس میں نوجوانوں نے قائداعظم کے افکار اور اصولوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کے ایک اہم حصے میں ممتاز قائداعظم اسکالرز کے ساتھ مکالمہ ہوا، جس میں قائداعظم کی سیاسی بصیرت آئینی وژن اور اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ سینئر معززین نے قائداعظم کے وژن اسٹیٹمنٹس پیش کرتے ہوئے موجودہ قومی چیلنجز کے تناظر میں ان کی افادیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بھی خطاب کیا اور قائداعظم کے پیغام کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے میں میڈیا، تعلیم اور ثقافت کے کردار پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر احسن اقبال چوہدری نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے قائداعظم کے 150ویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں سال بھر جاری رہنے والی تقریبات، مکالموں اور قومی سرگرمیوں کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے وژن کو عملی قومی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور ہمہ گیر پیش رفت میں ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ افتتاحی تقریب ایک جامع قومی مہم کا آغاز ہے، جس کا مقصد پورے سال بانی پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کے افکار و اصولوں کو ملک بھر میں نئی روح کے ساتھ اجاگر کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، لائینز کلبز اور برداشت پاکستان کا میگا میڈیکل کیمپ اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، لائینز کلبز اور برداشت پاکستان کا میگا میڈیکل کیمپ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا رات گئے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ پی ٹی آئی انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دے، قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہیں ہونی چاہیے، بلاول بھٹو اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی: وزیر داخلہ پنجاب میں ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے قائداعظم کے کے 150ویں یوم وفاقی وزیر احسن اقبال

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی