data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-11-15
خیرپور (نمائندہ جسارت) گمبٹ کے بااثر وڈیروں نے نوجوان کو گم کرکے اہلخانہ پر وحشیانہ تشدد کے بعد گھر پر قبضہ کرکے گھر سے نکال دیا متاثرین کا پریس کلب خیرپور کے سامنے احتجاج متاثرہ خاتون کی انصاف ملنے پر خودسوزی کی دھکمی تفصیلات کے مطابق گمبٹ کے قریب گوٹھ راضل ناریجو کی رہائشی خاتون مسمات عجیبان زوجہ گل حسن ناریجو نے اپنے معصوم بچوں سمیت قرآن پاک اٹھاکر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے بااثر وڈیرے تاج محمد ناریجو کے بیٹوں غلام فرید ، اعظم ، عابد ، احسان ناریجو نے اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوکر وحشیانہ تشدد کرنے کے بعد گھر سے نکال دیاہے اور ایک نوجوان راجہ ناریجو کو گم کردیا ہے انھوں نے کہاکہ پولیس نے بااثر وڈیرے کے حکم پر میرا شوہر گل حسن ناریجو جیل میں قید ہے پولیس بااثر وڈیرے کی غلام بنی ہوئی ہے ہماری فریاد سننے کے لئے تیار نہیں ہے میرے بچے دربدر کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں انھوں نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کو بازیاب کراکے بااثروڈیرے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ورنہ ایس ایس پی آفس خیرپور کے سامنے اپنے بچوں سمیت خودسوزی کرلونگا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے بااثر

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری