data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے غیر معمولی سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

فلوریڈا میں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ پیوٹن کے ساتھ ان کی 75 منٹ طویل گفتگو ہوئی، جس کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ روس جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امن مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور اس عمل میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس دونوں ہی اس تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں، اور زیلنسکی سے ملاقات کے بعد وہ ایک بار پھر پیوٹن سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات ہو چکی ہے، جس کے بعد امریکی صدر نے کہا تھا کہ مجوزہ امن معاہدے کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی، تاہم یہ معاہدہ یوکرین کے لیے نمایاں معاشی فوائد کا سبب بن سکتا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل