ملا ملٹری الائنس کی بات کرنیوالے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی مؤرخ صدیوں تک لکھتا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہےکہ ملاملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔ جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی مؤرخ صدیوں تک لکھتا رہے گا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا نے ہمیشہ اسلامی ممالک پر میزائل گرتے دیکھے، پہلی بار دنیا نے پاکستانی میزائل بھارت پرگرتے دیکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 70 فیصد حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں، پاک فوج اور قوم ملک کر دہشت گردی کو ختم کریں گے، پاکستان اپنے سے چھ گنا بڑے ملک کو شکست دے سکتا ہے تو دہشت گردی کو بھی شکست دے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کر لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان نون لیگ کے حلیف رہے ہیں، مستقبل میں بھی حلیف ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :