واشنگٹن میں بھارت کی ملین ڈالرز کی لابنگ کے باوجو پاکستان نے واضح برتری حاصل کی، برطانوی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لندن:
برطانوی اخبار نے دی ٹیلیگراف نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ واشنگٹن میں لابنگ کے لیے بھارت کی جانب سے ملین ڈالرز خرچ کرنے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کی مدد حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کو سفارتی میدان میں واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔
دی ٹیلیگراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں تعلقات کشیدہ رہے تھے اور پاکستانی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ امریکی رقوم لیتے ہوئے 'جھوٹ اور فریب' سے کام لیتی رہی اور ساتھ ہی طالبان گروہوں کو 'محفوظ پناہ گاہیں' فراہم کرتی رہی جو امریکا کے خلاف لڑ رہے تھے لیکن اس مرتبہ پاکستان نے ان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوکہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سرحد پر کشیدگی کے بعد امریکا میں لابنگ کے لیے کئی ملین ڈالر خرچ کیے اور ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کی مدد حاصل کی لیکن اسلام آباد نے واشنگٹن میں روایتی حریف پر واضح برتری حاصل کی۔
اخبار نے بتایا کہ پاکستان نے دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر ٹیرف حاصل کیے اور فوج کے سربراہ اور وزیراعظم کو اوول آفس میں ملاقات کا موقع بھی مل گیا۔
ٹرمپ کی حمایت کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان نے داعش خراسان کے دہشت گرد ثنااللہ عرف جعفر کو گرفتار کرنے میں امریکا کی مدد کی، جو کابل ایئرپورٹ کے مرکزی ایبے گیٹ پر امریکی فوج کے انخلا کے دوران حملے میں ملوث تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں 26 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے پڑوسی ملک پر حملہ کیا، جس کے بعد کشیدگی بڑھی اور پاکستان نے فضائی اور زمینی حملوں کا بھرپور جواب دیا تاہم اس کا اختتام ٹرمپ کی مداخلت پر ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ حریف ممالک کے جواب نے واشنگٹن میں اپنی پوزیشن بنائی جبکہ بھارتی حکام نے امریکی ثالثی کی تردید کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرام مسری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے واضح کیا کہ بھارت نے ماضی میں کوئی ثالثی قبول نہیں کی ہے اور آئندہ بھی کبھی نہیں کریں گے۔
اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے دوسرے صدارتی دور کے ابتدائی مہینوں کی سب سے بڑی تقریر میں پاکستان کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اس میں ثنااللہ عرف جعفر کی گرفتاری کا حوالہ دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM رپورٹ میں بتایا بتایا گیا کہ واشنگٹن میں کہ پاکستان پاکستان نے کہ بھارت حاصل کی
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :