City 42:
2026-07-24@02:54:05 GMT

پنجاب پولیس خدمت مراکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025 جاری 

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

سٹی 42 : سال 2025 کے دوران پنجاب پولیس خدمت مراکز کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں قائم خدمت مراکز سے 38 لاکھ 44 ہزار سے زائد شہریوں نے جدید اور ڈیجیٹل پولیس سروسز سے استفادہ حاصل کیا۔

سال 2025 میں 16 لاکھ 68 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار 280 شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے۔ اسی طرح 4 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کی سہولت حاصل کی۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

پنجاب پولیس خدمت مراکز سے 1 لاکھ 67 ہزار 194 شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے جبکہ کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات کے تحت 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی معاونت فراہم کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 46 ہزار 646 شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی جبکہ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج اور 4 ہزار 764 جرائم رپورٹس کی رجسٹریشن کروائی۔ مزید برآں 2 لاکھ 14 ہزار 688 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں جبکہ 85 ویمن وائلنس رپورٹس درج کی گئیں۔

 کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان  

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائز رجسٹریشن (ROPE) کروائی جبکہ 3 ہزار 572 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کی سہولت حاصل کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں جہاں شہریوں کو 24/7 جدید، شفاف اور تیز رفتار سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ بنیادوں پر ان مراکز سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مسلسل اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو مزید بہتر اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پنجاب :’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا  

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز پنجاب پولیس حاصل کی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم