کم درجہ حرارت اور کم ہوا کے باعث لاہور کے اے کیو آئی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کم ونڈ اسپیڈ اور سرد موسم میں فضائی آلودگی کے ذرات فضا میں معلق رہنے سے اے کیو آئی میں اضافہ ممکن ہوا۔ حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اسموگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ای پی اے اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہیں۔

اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی اخراج، اوپن فوڈ پوائنٹس اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے۔ مصنوعی دھواں پیدا کرنے والی سرگرمیوں پر فوری جرمانے اور سیلنگ کا عمل جاری ہے جبکہ اسموگ ہاٹ اسپاٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

موسمی حالات عارضی ہیں جبکہ ہوا کی رفتار میں اضافے سے اے کیو آئی میں بہتری متوقع ہے اور عوامی تعاون کے بغیر اسموگ پر قابو ممکن نہیں۔ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت نے ہدایت دی ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔ اسی طرح بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے، کھلی فضا میں ورزش محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی اے کیو آئی میں

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا