2025: اسلام آباد پولیس کی میں شاندار کارکردگی، جرائم میں تاریخی کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، انسپکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی زیر قیادت اسلام آباد پولیس نے 2025 میں بلاامتیاز کارروائیوں کے ذریعے شہر میں امن قائم رکھا، جرائم میں تاریخی کمی واقع کی اور عالمی سطح پر اسلام آباد کو پرامن شہروں میں شامل کروایا۔
اسلام آباد پولیس نے سال 2025 میں جرائم کے انسداد میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سال 2024 کے مقابلے میں مجموعی جرائم میں 37 فیصد جبکہ سنگین جرائم میں 69 فیصد کمی دیکھی گئی۔ پولیس نے 20 سے زائد ہائی پروفائل کیسز کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹریس کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
23683 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 ارب روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ڈکیتی، راہزنی اور گاڑی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 578 گینگز کے 1308 ارکان گرفتار ہوئے، جن سے 375 گاڑیاں اور 851 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ قتل کے مقدمات میں 187 ملزمان گرفتار کیے گئے اور 14 کو سزائے موت جبکہ 14 کو عمر قید دلوائی گئی۔
قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی میں 157 مقدمات درج کر کے 161 ملزمان گرفتار ہوئے۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث 200 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کے تحت 2308 ملزمان سے 304 رائفلیں، 92 بندوقیں، 2200 سے زائد پستول، 294 حنجر اور 37491 روند برآمد کیے گئے۔
منشیات کے خلاف خصوصی مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت 1801 منشیات فروش گرفتار ہوئے، جن سے 323 کلو چرس، 550 کلو ہیروئن، 161 کلو آئس، 10 کلو افیون، نشہ آور گولیاں اور 8427 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ تعلیمی اداروں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث 29 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی
شہری سہولت کے لیے 1270 سے زائد کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں، جن سے 100000 سے زائد شہری مستفید ہوئے۔ پولیس نے 3973 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا اور 465 سے زائد سرچ آپریشنز کیے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے 2337 مواقع پر بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ اس دوران اسلام آباد پولیس کے 4 افسران شہید اور 33 افسران غازی قرار پائے۔
سال 2025 میں پولیس ریسپانس یونٹ اور سٹی واچر سکواڈ قائم کیے گئے۔ اسپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشنز کے تحت ماڈل پولیس اسٹیشنز بنائے گئے اور SIPS پرٹوکول سسٹم فعال کیا گیا۔ ناکہ جات پر جدید چیکنگ نظام، باڈی وارن کیمرے اور ای پولیس پوسٹس قائم کی گئیں۔ شہری مسائل کے فوری حل کے لیے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن مراکز دوبارہ فعال کیے گئے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور 2025 میں پولیس نے یہ ذمہ داری کامیابی سے نبھائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2025 کارکردگی اسلام آباد پولیس پولیس ریسپانس یونٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 2025 کارکردگی اسلام ا باد پولیس پولیس ریسپانس یونٹ اسلام آباد پولیس پولیس نے کیے گئے کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔