6 کروڑ 20 لاکھ مالیت کے 800 سے زائد قیمتی موبائل فون بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کے دوران پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ماتحت ادارے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز ضبط کرلیے۔
ایف بی آر کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جمعرات کی صبح خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ 803 موبائل فونز کی کھیپ پکڑ لی۔
مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر کہ ایک مزدا ٹرک کے ذریعے بلوچستان سے کراچی اسمگل شدہ موبائل فونز منتقل کیے جا رہے تھے۔ اے ایس او کی ٹیموں نے فوری طور پر اہم مقامات پر سادہ کپڑوں میں ملبوس نفری تعینات کی اور سکران روڈ کی جانب سے آنے والے مزدا ٹرک،رجسٹریشن نمبر این اے ایف -859 کو ہمدرد چیک پوسٹ پر روکا۔
جسے بعد ازاں تفصیلی جانچ کے لیے سی پی ایف گودام منتقل کیا گیا جہاں تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے مختلف برانڈز کے 803 موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ایف بی آر کے مطابق برآمد ہونے والے فونز میں آئی فون، ویوو، گوگل پکسل، انفینکس اور اسپارک شامل ہیں۔
ضبط شدہ موبائل فونز کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے جبکہ مزدا گاڑی کی قیمت تقریباً دو کروڑ 50 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ اس طرح کیس کی مجموعی مالیت تقریباً 8 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہےڈرائیور اور اس کے ہیلپر کو تحویل میں لے کر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موبائل فونز کروڑ 20 لاکھ لاکھ روپے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے