لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیو ایئر نائٹ کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور تمام فیلڈ فارمیشنز کو مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ صرف لاہور میں پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ تعینات کی جانے والی نفری میں 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16 ہزار 977 کانسٹیبلز شامل ہیں۔

کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں نوکریوں کا اعلان

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملک دشمن عناصر، مشکوک افراد اور قانون شکنی میں ملوث عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ نیو ایئر نائٹ کے دوران ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی پر مکمل پابندی عائد ہو گی، جبکہ خواتین اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حوالات میں بند کیا جائے گا۔

انہوں نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ ڈولفن اسکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ لاہور سمیت صوبے کے تمام شہروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں گے۔

شدید سردی، بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا

آئی جی پنجاب کے مطابق گزشتہ برس ریکارڈ یافتہ ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان سے پیشگی ضمانتی مچلکے بھی حاصل کیے جائیں گے۔ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، ون ویلنگ یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نیو ایئر نائٹ لاہور سمیت

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری