data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لالہ موسیٰ/ گجرات(جسارت نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلس قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کریں، پیشگی شرائط عاید نہ کریں،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتوں کے ذریعے صوبائی تعصبات کا کھیل نہ کھیلیں۔ لیاقت بلوچ نے لالہ موسیٰ گجرات میں امیر صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم کے ہمراہ اجتماعِ عام سے خطاب کیا اور ضلعی ذمے داران کے ساتھ مشاورت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 30 دسمبر 2025ء کو پنجاب بھر کے صوبائی،حلقہ جات اور ضلعی ذمے داران کا گرینڈ کنونشن طلب کرلیا ہے، پنجاب میں بلدیاتی کالے قانون کے خاتمے،بااختیار بلدیاتی نظام کے قیام اور عوام کو بااختیار بنانے کے لیے ‘‘بدل دو نظام’’ کے اگلے مراحل کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، پنجاب پاکستان کے سیاسی میدان کا اہم ترین صوبہ ہے، اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب کے چند خاندانوں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں، مفادپرست گروہوں کو مفادات اور اقتدار کے لالچ میں جمع کرکے پنجاب کے 12 کروڑ عوام کو محرومیوں کا شکار کیا ہے اور اِن نااہل حکمران گروہوں نے پنجاب کو بدنامیاں دی ہیں،پنجاب کو سیاسی بدنامیوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی پنجاب کے عوام کی ترجمان اور پنجاب کو قومی وحدت،تعمیر و ترقی اور تمام صوبوں کے لیے محبت و اخوت کا مرکز بنانے کے لیے ہراوّل دستے کا کردار ادا کرے گی،پنجاب کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے،ملک مستحکم اور بحرانوں سے نجات پائے گا۔لیاقت بلوچ نے سوالات کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن، پی پی پی، پی ٹی آئی وفاق اور صوبوں میں حکمران جماعتیں ہیں لیکن تینوں جماعتیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبوں میں عوام کو بااختیار بلدیاتی نظام نہیں دے رہے، عرصہ دراز سے اقتدار کے مزے لْوٹنے والی یہ تینوں جماعتیں حکمرانی کے ہر قیمت پر طلب گار ہیں لیکن عوام کو بااختیار بنانے کے لیے تیار نہیں ،برطانوی حکومت سے قانون کی پابندی اور عملدرآمد کا مطالبہ کرنے والے خود تو پاکستان میں آئین و قانون کی پابندی اور آزاد عدلیہ کی اہمیت کو تسلیم کریں۔لیاقت بلوچ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پنجاب آمد پر صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں میں وزرائے اعلیٰ، سیاسی قیادت کو آزادانہ نقل و حرکت اور آئین،قانون، جمہوری روایات کی پابند سیاسی سرگرمیوں کا حق ہے،صوبائی حکومتیں غیرقانونی، غیرجمہوری رکاوٹیں کھڑی نہ کریں، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتوں کے ذریعے صوبائی تعصبات کا کھیل نہ کھیلیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کریں، پیشگی شرائط عاید نہ کریں،آئین کا تحفظ، قرآن و سنت کی بالادستی، آزاد عدلیہ، غیرجانبدارانہ انتخابات، وفاق اور صوبوں کے درمیان بااعتماد، خوشگوار تعلقات کی بحالی کے لیے صوبوں کے آئینی بنیادی حقوق اور وسائل کی فراہمی کو رہنما اْصول بنایا جائے۔

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے پنجاب کے عوام کو کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری