اپنے خطاب میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ شاندار ادارے کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز ہے، جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کر دیا۔کشمیرانسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، آنکالوجی اینڈ ریڈیو تھراپی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں، کینسر ہسپتال سے مقامی سطح پر بہترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی، میں خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوا، اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کیلئے کینسر کا علاج کتنا مشکل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شاندار ادارے کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز ہے، جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام اہم سنگ میل ہے، عوامی فلاح کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال لائق تحسین ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا اور حکام نے اُنہیں شعبوں کے بارے میں مکمل بریف بھی کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کینسر ہسپتال کا افتتاح

پڑھیں:

نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ