قلات میں کامیاب آپریشن، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نےبلوچستان کے علاقے قلات میں فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے آپریشن میں 4 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز پزیرائی کی۔ شہباز شریف نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
واضح رہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔