میکسیکو میں خوفناک ٹرین حادثہ، 13 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ٹرین کے حادثے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مسافر ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب ایک موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں مجموعی طور پر 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیںوسطی میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
ڈرامائی صورتحال کے بعد مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی حسینہ کے سر سج گیا
میکسیکو میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
اوساکا کے گورنر نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد اور علاج کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔