data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نمائشی مقابلے میں نک کراؤس نے خواتین کی عالمی نمبر ایک اور چار گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی فاتح آریانا سبالینکا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ مقابلہ چھ تین اور چھ تین کے اسکور سے نک کراؤس کے نام رہا۔

مقابلے کو متوازن بنانے کے لیے خصوصی قوانین نافذ کیے گئے تھے، جن کے تحت ایک ہی سروس پر پوائنٹ دیا گیا جبکہ کورٹ کا رقبہ بھی 9 فیصد کم کیا گیا۔ ان تبدیلیوں کا مقصد مرد و خواتین کھلاڑیوں کے درمیان جسمانی فرق کے اثرات کو کم کرنا تھا۔

میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم نک کراؤس نے بہتر سروس اور نیٹ پر مؤثر کھیل کے باعث سبالینکا کو دباؤ میں رکھا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے اس منفرد مقابلے کو دلچسپی سے دیکھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار