مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان، مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان، مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے آئندہ چند روز میں مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 23 اضلاع میں آج سے 31 دسمبر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک، خاران میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شمالی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
ادھر 30 دسمبر سے یکم جنوری تک چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، صوابی اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید درجے کی برفباری کی بھی توقع ہے۔
30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت اور شگر میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور درمیانے درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ بلوچستان بگٹی قبائل کے نئے چیف نامزد، دستار بندی آج ہوگی وزیراعلیٰ بلوچستان بگٹی قبائل کے نئے چیف نامزد، دستار بندی آج ہوگی روس یوکرین جنگ بندی: ٹرمپ اور زیلنسکی کی طویل ملاقات بغیر کسی بڑے بریک تھرو کے ختم اسلام آباد 2025میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے والے 6ایف بی آر اہلکار معطل سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا یمنی عوام اور دھڑوں سے دانشمندی اپنانے اور کشیدگی ختم کرنے پر زور پاکستان ایران ہائی بارڈر کمیشن کا تہران میں اجلاس، سرحدی امور، تجارت، معیشت، سیکیورٹی تعاون کا جائزہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی پیشگوئی کا امکان
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔