پشاور: پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرگینگ کے 5 کارندے سرغنہ سمیت ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گینگ کے سرغنہ سمیت 5 کارندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز گینگ پولیس پر حملےکی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ہلاک ملزمان پہلے بھی 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر چکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گینگ سرغنہ نجمل الحسن نے ویڈیو بیان میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنےکا اعتراف بھی کیا تھا، ٹارگٹ کلرز گینگ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور درہ آدم خیل میں 30 وارداتوں میں ملوث تھا۔
ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں، انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز پشاور میں 12 اور نوشہرہ میں17 افراد کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک ٹارگٹ کلرز نے چارسدہ اور درہ آدم خیل میں بھی ایک، ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
میاں سعید نے بتایا کہ گینگ نے اے این پی رہنما مومن خان اور ان کے بھائی کو بھی نشانہ بنایا تھا، ملزمان نے ایک خواجہ سرا کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ٹارگٹ کلرز
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔