Jasarat News:
2026-07-24@01:36:07 GMT

کراچی پولیس کی کارکردگی، 1 ہفتے میں 681 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

کراچی پولیس کی کارکردگی، 1 ہفتے میں 681 ملزمان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں جرائم کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 681 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم اور غیر قانونی اسلحے کے استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف کی گئیں، جن کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی مجموعی طور پر 38 کلو 567 گرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ اس کے علاوہ خطرناک نشہ آور اشیا آئس، کرسٹل اور ہیروئن بھی ضبط کی گئیں۔

پولیس کے مطابق منشیات کے یہ ذخائر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیے جانے کا خدشہ تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا کے خلاف بھی بھرپور اقدامات کیے گئے، جن کے نتیجے میں سیکڑوں کلو گرام ممنوعہ گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 122 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی تحویل میں لیا گیا، جسے مختلف جرائم میں استعمال کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے 27 موٹرسائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں، جو چوری یا دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے کا شبہ تھا۔

کراچی پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہر سے جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور یہ کارروائیاں آخری جرائم پیشہ شخص کی گرفتاری تک تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار