اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث صرف تین دنوں کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
یہ صورتحال شمالی دارفور اور جنوبی کردفان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ سے وابستہ بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (IOM) کے مطابق شمالی دارفور کے شہروں ام برو اور کرنوی سے 7 ہزار سے زیادہ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جہاں حالیہ دنوں میں آر ایس ایف نے قبضہ کر لیا تھا۔
جنوبی کردفان میں بھی حالات سنگین ہیں، جہاں کادوقلی شہر سے 3 ہزار سے زائد لوگ فرار ہو گئے۔ یہ شہر اس وقت فوج کے کنٹرول میں ہے جبکہ آر ایس ایف نے اسے محاصرہ کر رکھا ہے، اور متاثرہ علاقوں میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
مزید براں، جنوبی کردفان کے علاقے ابو جبیہہ میں آگ لگنے سے بے گھر افراد کی کم از کم 45 عارضی پناہ گاہیں جل کر تباہ ہو گئی ہیں، جس سے انسانی بحران مزید شدید ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آر ایس ایف نے حالیہ دنوں میں شمالی دارفور کے ابو قمرہ اور ام برو پر قبضے کا اعلان کیا ہے، اور فورسز شمال مغربی سرحد کے قریب دیگر علاقوں کی جانب بھی پیش قدمی کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ سوڈان کی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان اپریل 2023 سے جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک 1.

1 کروڑ سے زائد افراد ملک کے اندر اور باہر بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ بحران اس وقت دنیا کے سب سے بدترین انسانی بحرانوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں خوراک، ادویات اور صاف پانی کی شدید قلت ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ر ایس ایف بے گھر

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف