کراچی(نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے ، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، میت بھیجنے کے لیے لاکھوں پا ونڈ چندہ وصول کیا، را سے پیسے لے کر دہشت گردی کراتا ہے ۔کراچی میں پارٹی رہنما وں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے لاش کے حوالے سے واویلا کیا، بانی ایم کیو ایم خود قاتل ہے ، ہمارے پاس قتل کے شواہد موجود ہیں، قائد نے نمازجنازہ کے وقت تصویر بنوائی، لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ہیں، ڈیڑھ دو سال ہوگئے اس آدمی پر بات کرنا چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کو اسی کے قائد کی سالگرہ پر موت کا تحفہ ملا، بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ پر عمران فاروق کو مار کر تحفہ دیا گیا، بانی ایم کیو ایم آج تم وہاں کے شہری ہو، تم جاکر کہو مجھے عمران فاروق کے قتل کا انصاف چاہئے ، یہ 25سال سے را سے پیسے لے رہے تھے ، بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے ۔وفاقی وزیر و رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم را سے پیسے لے کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ، بھارتی را کی وجہ سے عمران فاروق قتل کی سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات روکی ہوئی ہے ، اس آدمی نے ہمیں 200 سال پیچھے کر دیا، اس شخص نے میرا شہر تباہ کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اتنے جھٹکوں کے باوجود بھی اللہ اس کو توبہ کی توفیق نہیں دے رہا، اس کے نصیب میں توبہ نہیں، اس شخص کی کال پر 5سیکنڈ میں لاکھوں لوگ باہر نکلتے تھے ، بانی ایم کیو ایم قوم کا مجرم اور غدار ہے ، یہ جب چاہتا ہے جس کو چاہتا ہے مروادیتا ہے اورافسوس بھی مناتا ہے ، یہ شخص قوم کے بچے کھاگیا ہے ۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میری مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے ، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھا گیا،اب بھی کھا رہا ہے ، ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے گیا تھا، میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیو ایم کو نمازِ جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی چاہتا تو پانچ منٹ میں بلدیاتی آئینی ترمیم منظورہوتی، بانی نے پوری مہاجرنسل تباہ کردی، ہم آئینی ترمیم ہاتھ میں لے کر مانگ رہے ہیں، بانی نے کوئی ہڑتال کی آئینی ترمیم کے حوالے سے ؟ مہاجرقوم بہت بدقسمت ہے ، مہاجرقوم کو بانی ایم کیوایم کھا گیا ہے ۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی ایم کیو ایم عمران فاروق کو سے پیسے لے نے کہا کہ

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل