"سہولت آن دی گوبازار" پروگرام، قرعہ اندازی سے الاٹمنٹ، پنجاب میں ریڑھی بانوں کو چھت مل گئی:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفرد سہولت”آن دی گو بازار“ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔''سی ایم سہولت آن دی گو'' بازار میں ریڑھی بانوں کو باعزت روز گار اور شہریو ں کو معیاری اور سستی اشیاءملنے لگیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ریڑھی بانو ں کو 400 سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کی گئی۔ لاہور میں پہلے مرحلے میں دس مقامات پر ''سہولت آن دی گو بازار'' کھل گئے۔ گلشن راوی، شادمان، مادر ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاو ¿ن شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاو ن کے سہولت بازار فنکشنل ہو گئے۔ کھاڑک نالہ، اعوان ٹاو ن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی ''سہولت آن دی گو بازار ''فعال ہو گئے۔ ''سہولت آن دی گو بازار'' میں پھل، سبزیاں، چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر ملیں گی۔ ''سہولت آن دی گو بازار'' میں سکیورٹی، واش روم اور صفائی کا شاندار اور بہترین نظام کیا گیا ہے۔ ”سہولت آن دی گو بازار“ میں ڈرائیو تھروخریداری کی سہولت بھی موجود ہے۔ فروری تک لاہور میں مزید 5 مقامات پر ”سہولت آن دی گو بازار“ فنکشنل کئے جائیں گے۔ برکی، صدر، نشتر ٹاو ن، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاو
¿ن، مون مارکیٹ اور فیروز والا میں ”سہولت آن دی گو بازار“ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ دکاندار وں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکریہ مریم نواز! اب ہم ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے باقاعدہ مالک بن چکے ہیں۔ دکانداروں نے اظہارِ تشکر کیا اور کہاکہ ریڑھیوں کو ہٹانے کی بجائے باوقار اور باقاعدہ سسٹم بنانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ”سہولت آن دی گو بازار“ کے ذریعے رمضان بازاروں میں ملنے والی سستی اشیاءسال بھر دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے”سہولت آن دی گو بازار“ کو مرحلہ وار لاہور کے دیگر علاقوں تک وسیع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ”سہولت آن دی گو بازار“ قائد محمد نواز شریف کے کلین اور خوبصورت لاہور کا ویژن ہے۔ ریڑھی بانوں کو اپنی دکانیں ملنے پر جو خوشی ہو رہی ہے اسے محسوس کر سکتی ہوں۔ ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سہولت ”آن دی گو بازار“ جیسے پراجیکٹ لائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ریڑھی بان برسوں سے کھلے آسمان تلے کھڑے ہوتے تھے، آج انہیں چھت مل چکی ہے۔ ”سہولت آن دی گو بازار“ پراجیکٹ کے قیام کے لئے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے کہاکہ ”سہولت آن دی گو بازار“ بننے سے رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کی ضرورت بھی کم ہو گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کے اچانک دورے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویجی لینس ویژن کے مطابق سی ایم انسپکشن ٹیم ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال پہنچ گئی۔ صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ مریضوں اور تیمار داروں کے ساتھ بات چیت کی اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ ماں کے کمسن بچے کو نیبولائزکرنے پر انسپکشن ٹیم نے نوٹس لے لیا۔ ٹیم نے ہسپتال کے بیسمنٹ میں میڈیسن وئیر ہاو س کا بھی دورہ کیا۔ مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا اور او پی ڈی، فارمیسی اور ایمرجنسی میں ضروری ادویات کی فراہمی اور مسلسل اعلانات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ایچ کیو کے احاطے میں پولیس فیسلیٹیشن کے افعال کار کا بھی جائزہ لیا۔ لیبارٹری ٹیکنیشن سے بات چیت کی، سٹیچر اور ویل چیئر کی فراہمی بھی چیک کی۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے کارڈیک یونٹ، ایکسرے مشین، الٹراساو نڈ اور ای سی جی مشین کے آپریشنز/فعال بھی چیک کئے۔ ڈی ایم ایس، فیملی فزیشن اور گائنا کالوجسٹ اور دیگر ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی۔ مریضوں سے ڈاکٹرز کے رویے کا بھی مشاہدہ کیا۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر شمشاد اختر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ شمشاد اختر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرین ٹا ون میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سہولت آن دی گو بازار سی ایم انسپکشن ٹیم مریم نواز شریف نے کا اظہار کیا ٹی ایچ کیو نے کہاکہ ٹیم نے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔