ایرانی میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں چینی ماہر کا کہنا تھا کہ امریکہ برسوں سے "جمہوریت" کا نام لے کر مغربی ایشیاء میں مداخلت پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جس کے نتیجے میں تقسیم اور عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تہران میں چینی میڈیا گروپ کے آفس سیکرٹری "لی جیانان" نے کہا کہ 3 جنوری 2020ء كو ٹرمپ حکومت نے بغداد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ کیا اور عمداََ جنرل "قاسم سلیمانی" کو شہید کیا۔ امریکہ نے اس کارروائی کے ذریعے اپنی علاقائی تسلط پسندانہ پالیسی کا خونین مظاہرہ کیا۔ لی جیانان نے ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ جنرل قاسم سلیمانی اپنی زندگی کے دوران انتہاء پسند گروہوں کے خلاف جدوجہد اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لئے پُرعزم تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکنے میں نمایاں کردار ادا کیا، لیکن چونکہ وہ مغربی ایشیاء میں امریکی تسلط پسندی کے پھیلاؤ کی راہ میں رکاوٹ تھے، اس لئے انہیں شہید کر دیا گیا۔ چینی ماہر نے زور دے کر کہا کہ امریکہ برسوں سے "جمہوریت" کا نام لے کر مغربی ایشیاء میں مداخلت پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جس کے نتیجے میں تقسیم اور عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دھڑلے سے دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہیں۔

لی جیانان نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے خطے کی صورتحال بگاڑ کر، لبنان و یمن جیسے ممالک میں جنگ کو طول دیا اور لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا۔ یہ یکطرفہ رویہ اور طاقت پر مبنی سیاست، خطے کے ممالک و عالمی برادری کی وسیع پیمانے پر مذمت کا باعث بنی۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیل و امریکہ کی جارحیت کا ذکر کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ اس حملے نے ظاہر کیا کہ امریکہ و اسرائیل دوسرے ممالک کی خود مختاری کو خاطر میں نہیں لاتے اور نہ ہی خطے میں استحکام چاہتے ہیں۔ لیکن دباؤ اور جبر کبھی بھی مزاحمت کے عزم کو ختم نہیں کر سکتا۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر لی جیانان نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ایران کے مزاحمتی اقدامات کبھی نہیں رکے۔ مستقبل میں بھی ایران، مغربی ایشیاء میں منصفانہ مقاصد کی حمایت، بالخصوص فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے دفاع میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔ چینی ماہر نے ایرانی حکام کے اس بیان کی تائید کی کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے مزاحمت کا جو بیج بویا تھا وہ اب جڑ پکڑ چکا ہے اور پھل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ و اسرائیل اپنی متشدد تسلط پسندی کو جاری رکھیں گے، اُس وقت تک مغربی ایشیاء میں مزاحمت كا وجود باقی رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مغربی ایشیاء میں انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کہ امریکہ چینی ماہر لی جیانان

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم