انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں بوڑھے افراد کے ایک نرسنگ ہوم میں آتش زدگی کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صوبہ شمالی سولاویسی کے دارالحکومت مناڈو میں پیش آیا۔

اے ایف پی کے مطابق شہر کی فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ جمی روٹینسولو نے بتایا کہ اتوار کی رات 8 بج کر 31 منٹ پر نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت کئی بوڑھے افراد اپنے کمروں میں آرام کر رہے تھے، جس کے باعث متعدد لاشیں کمروں کے اندر سے برآمد ہوئیں۔ حادثے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق ریسکیو اہلکار 12 افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالنے میں کامیاب رہے، جنہیں احتیاطی طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمی نہیں تھے۔

مزید پڑھیں

انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب: ہلاکتیں 900 سے زائد، بھوک موت بانٹنے لگی

مقامی ٹی وی چینل میٹرو ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا جبکہ مقامی افراد ایک بزرگ شخص کو عمارت سے باہر نکالنے میں مدد کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سترہ ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں آتش زدگی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ رواں ماہ دارالحکومت جکارتہ میں سات منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ 2023 میں ملک کے مشرقی حصے میں ایک نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے سے 12 افراد جان سے گئے تھے۔

حکام کی جانب سے نرسنگ ہوم میں آتش زدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM نرسنگ ہوم میں

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک