پی ٹی آئی مقبولیت کا ڈرامہ رچا کر جھوٹا پراپیگنڈا کررہی ہے: عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا ڈرامہ رچا کر جھوٹا پراپیگنڈا کررہی ہے‘ پی ٹی آئی کے بہت سارے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں، پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو طول دینے کیلئے بھارت سے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس آپریٹ ہوتے ہیں‘کہ عوام کے سامنے حقیقت اورحقائق موجود ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اس کی سالمیت کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ،منفی بیانیے پر مبنی ہے، یہ سیاسی میدان کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے حقیقت اورحقائق موجود ہیں، تمام ترجھوٹ پر مبنی چیزوں کو پھیلایا جاتا اورعوام کی ذہن سازی کی جاتی ہے، پی ٹی آئی بہت فخر سے کہتی ہے ہم سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر زیادہ تر فیک اکانٹس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو درحقیقت عوامی حمایت حاصل نہیں، یہ منظم دھوکا اورفریب ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکانٹس کی کوئی ایسی سرگرمی نہیں جو عوام کیلئے فائدہ مند ہو، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکانٹس پر حقیقی فالوورز نہ ہونے کے برابر ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے ہمارے ایکس پر 10ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، ٹی آئی بتانا چاہتی ہے ان کے ایکس پر سب سے زیادہ فالوورزہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر جھوٹے فالوورز دکھاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی سوشل میڈیا سوشل میڈیا پر عقیل ملک کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔