Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:45:29 GMT

 ملا ملٹری الائنس فطری، ملک کو استحکام کی ضرورت: طاہر اشرفی

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

 ملا ملٹری الائنس فطری، ملک کو استحکام کی ضرورت: طاہر اشرفی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملاملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔ جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی مو رخ صدیوں تک لکھتا رہے گا۔ دنیا نے ہمیشہ اسلامی ممالک پر میزائل گرتے دیکھے، پہلی بار دنیا نے پاکستانی میزائل بھارت پرگرتے دیکھے۔ دہشتگردی کے 70 فیصد حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں۔ پاک فوج اور قوم ملک کر دہشت گردی کو ختم کریں گے، پاکستان اپنے سے چھ گنا بڑے ملک کو شکست دے سکتا ہے تو دہشت گردی کو بھی شکست دے سکتا ہے۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کر لینا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان ن لیگ کے حلیف رہے ہیں، مستقبل میں بھی حلیف ہوں گے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار