تعلیم کی فراہمی بڑا چیلنج‘ اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر: سپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ ہر بچے کو تعلیم کی فراہمی ریاست کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ آج بھی اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں۔ پنجاب حکومت نے تعلیم کا بجٹ 17 ارب روپے سے بڑھا کر 46 ارب روپے کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر ملک محمد احمد خاں نے ملتان میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں 97 فیصد بچے زیرِ تعلیم ہیں لیکن سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اخراجات میں واضح فرق موجود ہے، جس کے باعث سرکاری اداروں کے طلبہ کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ملک محمد احمد خاں نے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کا مستقبل ہیں اور آپ کی ذمہ داری ہے کہ حاصل کی گئی تعلیم کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور سماجی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں۔قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کانووکیشن میں فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور اسناد تقسیم کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خاں نے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔