لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا مقصود احمد سلفی نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی امیر مولانا عبد الحق ثانی، مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا راشدالحق حقانی، سید یوسف شاہ سے ملاقات کی اور تفصیلی مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اور مولانا حامد الحق کی قربانیاں صرف اور صرف دینِ اسلام کی سر بلندی، ناموسِ رسالت اور ناموس صحابہ کے تحفظ کے لئے تھیں اور ہم ان کا مشن ہر صورت جاری اور زندہ رکھیں گے اور مرتے دم تک پاکستان میں غلبہ اسلام کے لئے جد و جہد کرتے رہیں گے۔ منکرین ختمِ نبوت اور گستاخانِ صحابہ جیسے فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے اس موقع پر کہا کہ علامہ زبیر احمد ظہیر صاحب ہمیشہ ہمارے بڑے بزرگوں کے ہم سفر اور ساتھی رہے ہیں۔ انہوں نے نفاذ اسلام اور ختم نبوت کی تحریکوں میں حضرت مولانا عبدالحق، مولانا سمیع الحق اور مولانا حامد الحق کے ساتھ مل کر بھرپور حصہ لیا اور اب بھی ہم دینی جماعتوں کو متحد کر کے نفاذِ کتاب و سنت کے لئے مشترکہ جد و جہد کرنے کا اہتمام کریں گے۔ وفد میں مولانا حافظ اکرام الہیٰ ظہیر، میاں احسان الٰہی، امین احمدخاں اور نیک محمد خٹک بھی شریک تھے۔ آخر میں تمام علماءنے شہدائے اسلام حقانیہ کی قبروں پر جا کر ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا سمیع الحق زبیر احمد ظہیر کے لئے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار