لاہور: 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائے جائی گی، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت 2026 کے انعقاد کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. جس کے مطابق ضلع لاہور کی حدود میں بسنت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے تحت پتنگ بازی کو سخت حفاظتی اقدامات اور شرائط کے ساتھ مشروط اجازت دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگ بازی کے سامان کی تیاری، ترسیل اور ذخیرہ کرنے کی اجازت 30 دسمبر سے 8 فروری تک ہوگی۔پتنگ اور ڈور کی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ مینوفیکچررز اور ٹریڈرز کی ای بز ایپلی کیشن پر رجسٹریشن 9 دسمبر سے شروع کی جائے گی۔ تمام ٹریڈرز کو اپنے کاروباری مراکز پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنا ہوگا۔انتظامیہ کے مطابق پتنگوں کے اسٹاک، فروخت اور ترسیل سے متعلق مکمل ریکارڈ رکھنا لازمی ہوگا، جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن میں کام کریں گی۔ شہریوں کو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کے لیے یکم فروری سے 8 فروری تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں پتنگ اور گڈے کے سائز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ پتنگ کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 35 انچ اور لمبائی 30 انچ جبکہ گڈے کی چوڑائی 40 انچ اور لمبائی 34 انچ ہونی چاہیے۔ حد سے بڑے سائز کی پتنگوں کی اجازت نہیں ہوگی۔کیمیکل ڈور اور چرخیوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈور صرف کاٹن کے مواد سے تیار شدہ ہوگی اور اس پر 30 سے 35 ماشے شیشے کا مانجا لگانے کی اجازت ہوگی۔ ڈور صرف “پنا” کی شکل میں فروخت کی جائے گی، جبکہ چرخی کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔ خونی ڈور، تیز مانجا، نائلون اور پلاسٹک کی ڈور پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت کے دوران ضلع لاہور میں چلنے والی تمام موٹرسائیکلز پر حفاظتی تار لگوانا لازمی ہوگا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ممنوعہ ڈور کے استعمال سے روکیں۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم