وزیراعلیٰ بلوچستان بگٹی قبائل کے نئے چیف نامزد، دستار بندی آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان بگٹی قبائل کے نئے چیف نامزد، دستار بندی آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز
کوئٹہ: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل کے قبائلی سیٹ اپ میں چیف آف بگٹیز کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل کا آٹھواں چیف آف بگٹی منتخب کیا گیا، اس موقع پر قبائلی عمائدین نے اُن کی کامیابی اور سلامتی کیلئے دعا کی۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں آج دستار بندی کی تقریب ہوگی جس میں سرفراز بگٹی کو باقاعدہ طور پر چیف آف بگٹیز کی دستار پہنائی جائے گی۔
تقریب میں بگٹی قبائل کے تمام چیف وڈیرے اور قبائلی معتبرین شرکت کریں گے جن میں بگٹی قبائل کے شمبانی قبیلے، کلپر قبیلے، موندرانی قبیلے، پیروزانی قبیلے، نوتھانی قبیلے اور ڈومب قبیلے کے چیف شامل ہوں گے۔
تقریب میں نواب بگٹی خاندان کے افراد بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور قبائلی روایت کے مطابق دستار بندی انجام دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس یوکرین جنگ بندی: ٹرمپ اور زیلنسکی کی طویل ملاقات بغیر کسی بڑے بریک تھرو کے ختم روس یوکرین جنگ بندی: ٹرمپ اور زیلنسکی کی طویل ملاقات بغیر کسی بڑے بریک تھرو کے ختم اسلام آباد 2025میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے والے 6ایف بی آر اہلکار معطل سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا یمنی عوام اور دھڑوں سے دانشمندی اپنانے اور کشیدگی ختم کرنے پر زور پاکستان ایران ہائی بارڈر کمیشن کا تہران میں اجلاس، سرحدی امور، تجارت، معیشت، سیکیورٹی تعاون کا جائزہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل، بھارت کی پراکسی ہے، رانا تنویر حسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بگٹی قبائل کے دستار بندی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔