عمران خان نے تین سالہ دور میں پاکستان کو خوددار، باوقار اور مضبوط ریاست بنایا، فہیم خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینا، دشمن کے جنگی جہاز گرا کر پائلٹ کو گرفتار کرنا، ڈرون حملوں کا مکمل خاتمہ، مودی کو دنیا کے سامنے فاش کرنا اور کلبھوشن کو دہشتگردی کی علامت کے طور پر پیش کرنا عمران خان کی جرات مندانہ قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں وہ تاریخی کارنامے انجام دیے جو پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں مثال نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف ملکی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا بلکہ عالمی طاقتوں کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اب کسی کے دبا میں نہیں آئے گا۔ فہیم خان نے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینا، دشمن کے جنگی جہاز گرا کر پائلٹ کو گرفتار کرنا، ڈرون حملوں کا مکمل خاتمہ، مودی کو دنیا کے سامنے فاش کرنا اور کلبھوشن کو دہشتگردی کی علامت کے طور پر پیش کرنا عمران خان کی جرات مندانہ قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ محاذ پر امریکہ، چین، روس، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کیے گئے اور افغانستان جنگ کے پرامن خاتمے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت نے واضح بہتری دکھائی، برآمدات 21 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38 ارب ڈالر تک پہنچیں، ٹیکس وصولی 6000 ارب روپے تک گئی، زرمبادلہ کے ذخائر 31 ارب ڈالر تک بڑھے اور روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ سرمایہ کاری کی، ریکوڈک جرمانے کو تاریخی کامیابی کے ساتھ سرمایہ کاری میں بدلا گیا جبکہ سی پیک میں شفافیت لانے کے لیے اتھارٹی قائم کی گئی۔ فہیم خان نے کہا کہ عمران خان نے عام آدمی کو حقیقی ریلیف دیا، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی، احساس پروگرام، احساس راشن، کامیاب نوجوان اسکیم اور ہیلتھ کارڈ جیسے انقلابی منصوبے متعارف کروائے جن سے کروڑوں خاندان مستفید ہوئے، صحت کارڈ کے ذریعے غریب ترین شہریوں کو مہنگے نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دی گئی، جو ریاستِ مدینہ کے تصور کی عملی مثال ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ عمران خان نے کہا کہ فہیم خان
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔