پاکستان پیپلز پارٹی فرانس خواتین ونگ کی صدر روحی بانو کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

تقریب میں مقامی خواتین سیاست دانوں، پارٹی کی سینئر خواتین رہنماؤں، کارکنان، دانشوروں اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ بے نظیر بھٹو شہید کی ایصال ثواب کے لیے 3 قرآن پاک اور 72 دفعہ سورۃ یاسین پڑھی گئی۔

بعدازاں شہید ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کی مغفرت، بلند درجات اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں شریک پارٹی کارکنوں فرحت عاشق، فرح کریم، سعدیہ، رابعہ، مبشرہ، زرینہ، سعدیہ واصف، ناصرہ خان، ستارہ شکیل اور آسیہ شہزاد نے پھول نشاور کیے اور شمعیں جلا کر بے نظیر بھٹو سے اپنی عقیدت اور والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

سینئر ارکان ناصرہ خان، نیناں خان اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی جنرل سیکرٹری سارہ کرن نے بے نظیر بھٹو کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

بعدازاں روحی بانو نے کہا کہ آج 27 دسمبر کا دن تاریخِ پاکستان کا ایک ایسا المناک باب ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔ آج ہم دخترِ مشرق، عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم اور قربانی کی عظیم مثال بےنظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک حوصلہ اور ایک امید تھیں۔ انہوں نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کا چراغ جلایا، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جلاوطنی کا کرب سہا، مگر کبھی اپنے اصولوں اور عوام سے رشتہ کمزور نہ ہونے دیا۔

روحی بانو نے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو نے اپنی جان دے کر ہمیں یہ سبق دیا کہ قومیں قربانیوں سے زندہ رہتی ہیں اور جمہوریت جدوجہد سے پروان چڑھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں ان کے خوابوں کا پاکستان بنانے کی توفیق دے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نظیر بھٹو شہید کی بے نظیر بھٹو

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو