اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر امریکہ کے شہر ڈیلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی چیپٹر سے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ ہم ایک عظیم رہنما، جمہوریت کی علمبردار اور عوام کی حقیقی نمائندہ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ انہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ مختلف حیثیتوں میں کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا، جن میں پارٹی عہدیدار، وفاقی وزیر، قومی اسمبلی کے سپیکر اور پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین کے فرائض شامل ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت، عوامی وابستگی اور جد وجہد کی جھلک ہر طبقے میں نمایاں نظر آتی تھی، بے نظیر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی وژن اور نظریے کو نہ صرف کامیابی سے آگے بڑھایا بلکہ اسے مزید مضبوط بنیادیں فراہم کیں۔ بے نظیر بھٹو کو سیاسی جانشین نامزد کرنا ایک دانشمندانہ اور دور اندیش فیصلہ تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بے نظیر بھٹو

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو