data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نے کہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی شہادت سے ملک کی سیاست میں بہت بڑا خلا پید ہو گیا ہے جو مستقبل میں پُر ہوتا ہوا نہیں نظر نہیں آتا ، ماضی میں مقتدر قوتوں نے طاقت کو حاصل کرنے کے لیے ملک کو کمزور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کی واضح مثال تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو ایک منصوبے کے تحت 27 دسمبر کو راولپنڈی لیاقت باغ کے جلسے میں سیکورٹی نہ فراہم کرکے نہتی کرکے دہشت گردوںکو ایک آسان ٹارگٹ موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ محترمہ شہید بینظیر بھٹو پاکستان کی لیڈر نہیں تھیں بلکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی سیاسی رٹ کو تسلیم کروا چکی تھیں جس کا سیاسی طور پر ملک کے جمہوری اداروں کٹہرے میں نہیں لائے جاسکے جو یقینا ریاستی اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشانہ ہے۔ ہم محترمہ کی سیاسی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جس طرح انہوں نے دلیری کے ساتھ اپنا سیاسی کردار ادا کیا ہے۔ اس طرح بہت کم لیڈر عوام کو مستقبل میں نظر آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو آصف علی زرداری نے سیاسی طور پر ملکی سطح پر سیاسی طور پر محترمہ بینظیر بھٹو کے متبادل سیاستدان کے طور پر تیار کر دیا ہے جس کے لیے بلاول بھٹو کو بہت سے سخت فیصلے کرنے ہوں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر ملکی سطح پر ماضی کی طرح تسلیم کروانا ہوگا اس کے لیے یقینا صوبہ سندھ کی گورننس کو بہتر کرنا ہوگا آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے عوام کو ہر سطح کی رسائی حاصل ہے گراس روٹ پر بیوروکریسی کی نااہلیوں کو پارٹی کی سطح پر بے نقاب کرکے عوام کو انصاف فراہم کرنا ہوگا اور کراچی کو بالخصوص ترجیحی بنیادوں پر ایڈریس کرنا ہوگا واٹر بورڈ کارپوریشن اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا چونکہ موجودہ نظام کراچی کی عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بْری طرح ناکام ہے اس میں یقینا ماضی کی حکومتوں کی بھی بہت بڑی کوتائیاں ہیں جس کی وجہ سے کراچی کا پورا نظام زمین بوس ہو گیا ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ اس کو بہتر کرکے عوام کو ان کے بنیادوں مسئلوں کو حل کرکے انصاف فراہم نہ کیا جاسکے۔ محنت کشوں کو تمام اداروں نے دیوار کے ساتھ طاقت کے بل بوتے پر لگا دیا ہے پہلے اداروں کو کرپشن کی بھینٹ چڑھایا جاتاہے جب ادارے خسارے میں ڈوبنا شروع ہو جاتے ہیں تو اس کا ذمہ دار ادارے میں ملازمت کرنے والے ورکرز کو ٹھہرا دیا جاتا جو کہ درست نہیں ان تمام اہم ایشوز پر بلا ول بھٹو زرداری کو اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرنا ہو گا جس طرح شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیا کرتی تھیں جس سے ورکرز میں ایک نئی روح پھونک دی جاتی تھی اب وقت آگیا ہے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد متحد ہو کر اداروں میں کنٹریکٹ اور تھرڈ پارٹی کے خلاف آواز بلند کریں پارلیمنٹ کی سطح پر سیاسی پارٹیاں اپنا کردار ادا نہیں کر رہی اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ پارلیمنٹ کی سطح پر پارٹیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے اپنا کوئی مثبت کردار ادا نہیں کر رہے جس سے محنت کشوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ایک بار پھر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد جا ری رہے گی۔

ویب ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محترمہ بینظیر بھٹو کی سطح پر عوام کو کرنا ہو کے لیے کو ایک

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو