دلہستی اسٹیج 2 منصوبہ سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی، شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دریائے چناب پر بھارت کے دلہستی اسٹیج ٹو ہائیڈور پاور پن بجلی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے منصوبے کو سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔
سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یہ متنازع بھارتی منصوبہ پاکستان کے آبی حقوق پر براہ راست حملہ ہے، جبکہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین اور علاقائی امن کے بھی خلاف ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ دریائے چناب پر کسی بھی نئے بھارتی منصوبے سے پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے اور دلہستی اسٹیج ٹو منصوبہ دفاعی اور تزویراتی اعتبار سے بھی پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے، جبکہ حالیہ دنوں دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی کمی بھارتی آبی جارحیت کا واضح ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ کسی ایک ملک نہیں بلکہ عالمی ضمانتوں کے تحت طے شدہ دستاویز ہے، اور پاکستان کے دریاؤں پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوئی بھی کوشش سخت نتائج کو جنم دے سکتی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے واضح کیا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔