ویب ڈیسک :کٹر کراچی فلم کے ڈائریکٹر عبد الولی بلوچ نے  آصف زرداری پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا ۔

رواں سال منعقد ہونے والےایک ایوارڈ شو میں  ’کٹر کراچی‘ ناظرین کی منتخب کردہ بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی،گو کہ فلم کو مختصر دورانیے اور کمزور کہانی پر ناقدین کی جانب سے سخت تنقیدکا سامنا رہا۔ اسی فلم کے ڈائریکٹرعبدالولی بلوچ نے  نجی چینل میں گفتگو کی اور مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 ڈورپھرنےسےشدیدزخمی 2 سالہ زینب کی جناح ہسپتال میں سرجری

ان سے سوال کیا گیا کہ کراچی سے متعلق کس پر فلم بنائیں گے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر عبد الولی بلوچ نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری پر فلم بنانا چاہیں گے۔ولی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر زرداری جیسی شخصیت پاکستان میں نہیں دیکھی، اس لیے ان کی خواہش ہےکہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے۔

صدر زرداری پر فلم بنائی تو کس اداکار کو ان کے کردار کے لیے کاسٹ کریں گے؟اس پر ان کا کہنا  تھا کہ یہ تو مجھے نہیں پتہ کہ کون اس کردار میں جچےگا، مشابہت کی وجہ سے شاید  شبیر جان اس کردار کو کرسکتے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوسکینڈاینول،ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

عبدالولی بلوچ  نے مزید کہا کہ شبیر جان اچھے فنکار ہیں وہ اس کردار کو اچھا نبھا سکتے ہیں لیکن صدر زرداری کے کردار کے لیے بڑی تلاش کے بعد کوئی نکالنا پڑے گا، جس کا فیصلہ وہ ناظرین پر چھوڑتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار