Islam Times:
2026-07-24@01:00:47 GMT

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں تاریخی عمارتوں کے سروے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں تاریخی عمارتوں کے سروے کا فیصلہ

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ عمارتوں کی موجودہ حالت کا جائزہ لینا، نئی ورثہ عمارتوں کی نشاندہی کرنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تاریخی عمارتوں کے سروے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ثقافتی ورثہ سے متعلق مشاورتی کمیٹی کا کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹریز ثقافت، ورکس اینڈ سروسز، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ آثارِ قدیمہ نے شرکت کی۔ کمیٹی کے رکن حمید ہارون، معروف ماہرِ آثار قدیمہ ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری اور آرکیٹیکچرل کنسلٹنٹ سہیل احمد کلہوڑو بھی اجلاس میں شریک تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ صوبے میں ہیریٹیج عمارتوں کا آخری سروے 2017ء میں کیا گیا تھا جس میں 3371 عمارتیں ورثہ قرار دی گئی تھیں۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ عمارتوں کی موجودہ حالت کا جائزہ لینا، نئی ورثہ عمارتوں کی نشاندہی کرنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ورثہ محکمہ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کو مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی کی سیکریٹریٹ سپورٹ کیلئے اہل اور قابل افسران کی مارکیٹ سے بھرتیاں کی جائیں۔ اجلاس میں ورثہ قرار دی گئی عمارتوں کے تحفظ کیلئے قوانین کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیف سیکریٹری سندھ عمارتوں کی کہا کہ

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن