مکہ مکرمہ ,قائدِ اعظم اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
مکہ مکرمہ ,قائدِ اعظم اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز
مکہ مکرمہ(خالد نواز چیمہ) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کی زیرِ نگرانی قائدِ اعظم محمد علی جناح اور قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیامکہ مکرمہ میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کے ہمراہ فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے اپنی ٹیم کے ساتھ قائدِ اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم، قائدِ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس پروقار تقریب میں مسلم لیگی رہنماں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک معزز شخصیات میں رانا عبدالشکور راجپوت (وائس چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب)، عمران کھوکھر، ملک امجد اعوان، صدیق امین (صدر مکہ مکرمہ)، زوہیب شہزاد کھوکھر (ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا)، اکرام گجر، حافظ عبدالجبار سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا: حکومت قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق سیاسی و معاشی استحکام، اقتصادی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
پاکستانی تارکین وطن نے ہمیشہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا ہے جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ تقریب کے میزبان ملک منظور حسین اعوان نے کہا: ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت، سلامتی اور طویل عمر عطا فرمائے تاکہ وہ پاکستان کی خدمت کا سلسلہ مزید آگے بڑھا سکیں۔ آخر میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے رانا مشہود احمد خاں کا مکہ مکرمہ میں تشریف آوری اور قیمتی وقت دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے: روس کا الزام یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے: روس کا الزام سرکاری ملازمین پر سیاسی اجتماعات اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی ہمارا ملک امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے: ایرانی صدر بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشری بی بی نے سزا کے خلاف الگ الگ اپیلیں دائرکردیں حماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد محمد نواز شریف کی سالگرہ مکہ مکرمہ
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔