حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر کاظم کے حالیہ سیاسی جلسے کو سراہا اور کہا کہ اس جلسے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ روندو میں مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے وزیر کاظم کو جدوجہد مزید تیز کرنے اور پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند رکھنے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ روندو میں نون لیگ کے نظریاتی کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار روندو کے رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔ مسلم لیگ (ن) روندو کے رہنماوں نے سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ امیدوار وزیر کاظم نے حافظ حفیظ الرحمن سے ان کے ماموں کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر کاظم کے حالیہ سیاسی جلسے کو سراہا اور کہا کہ اس جلسے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ روندو میں مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے وزیر کاظم کو جدوجہد مزید تیز کرنے اور پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند رکھنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بڑی تعداد میں موجود ہیں کے نظریاتی کارکنان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر کاظم مسلم لیگ

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم