بچے کی موت پر سیاست نہیں، تعزیت کرنے آیا ہوں، سلمان عبداللّٰہ مراد
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد جاں بحق بچے کے لواحقین سے تعزیب کیلئے کورنگی مہران ٹاؤن پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا کہ وہ بچے کی موت پر سیاست نہیں تعزیت کرنے آئے ہیں، یو سی چیئرمین کو 10دن پہلے ہی گٹر کے 10 ڈھکن دیے۔
کورنگی میں جاں بحق ہونے والے 8 سالہ دلبر کے والد نے کہا ہے کہ میرا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں اہلکار ذمے دار ہو یا منتخب نمائندہ، سخت سزا دی جائے گی، یہ ٹاؤن پیپلز پارٹی کا نہیں مگر جاں بحق بچہ ہمارا بچہ ہے۔
سلمان عبداللّٰہ مراد نے مزید کہا کہ ٹاؤن اور یو سی چیئرمین کا تعلق پیپلز پارٹی سے نہیں، گٹر کے ڈھکن کے لیے ہر یو سی کو 1 لاکھ روپے دیے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹاؤن چیئرمین کو فون کیا مگر وہ حیدرآباد میں تھے، نیپا واقعے پر جس طرح ایکشن لیا گیا یہاں بھی ایسا ہی کیا جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان عبدالل
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔