میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی،فیلڈ مارشل ،وزیر داخلہ و دیگر کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل زمان نے باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، عسکری اور سول افسران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل زمان شہید نے فرنٹ فٹ پر لیڈ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں، ایسی قربانیاں قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

شہید کو آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا، آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی، فیلڈ مارشل نے جوانوں کی جرات، بہادری اور استقامت کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمکہ مکرمہ ,قائدِ اعظم اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی شرکت مکہ مکرمہ ,قائدِ اعظم اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی.

.. یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے: روس کا الزام سرکاری ملازمین پر سیاسی اجتماعات اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی ہمارا ملک امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے: ایرانی صدر بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشری بی بی نے سزا کے خلاف الگ الگ اپیلیں دائرکردیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میجر عدیل زمان شہید کی فیلڈ مارشل

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت

تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔

معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار