میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، فیلڈ مارشل، وزیر داخلہ ، کورکمانڈر پشاور اور اعلیٰ افسران کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید کو آبائی علاقے ڈی آئی خان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، کورکمانڈر پشاور، فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔شہید میجر عدیل زمان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے ڈی آئی خان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وکلا کے لائسنس معطل کرنے کی درخواست جمع کروادی گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، فیلڈ مارشل نے شہید کے اہل خانہ کے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔
میجر عدیل زمان نے فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کا عزم کیے ہوئے ہے، ایسی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میجر عدیل زمان فیلڈ مارشل
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ